124

سوپور میں گرینیڈ حملہ، سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری زخمی

15اگست نزدیک آتے ہی عسکری سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہو گئے۔ حملے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور تلاشی آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں سوپور سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور میں ایس بی آئی بینک کے نزدیک جنگجوو¿ں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅںنے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے ہتھ گولہ پھینک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد آہنی ریزوں کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔جبکہ پولیس و سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائیاںعمل میں لائی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے فورسز اہلکار کی شناخت پی کارتھک کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ دو عام شہریوں کی شناخت عبد الرشید ساکنہ وتلب سوپور اور غلام محمد لون ساکن باغ ثناءسوپور کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅںنے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں