381

فیس بک کا اپنا نیوز پلیٹ فارم متعارف کروانے کا اعلان

فیس بک بانی و سی ای او مارک زکربرگ نے آزاد مصنفین کی تعداد میں اضافے اور براہ راست رابطوں کے ذریعے رقم کمانے اور کاروبار چلانے کے پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ آڈیو کانفرنس میں نیا پلیٹ فارم ’بلیٹن‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے پلیٹ فارم پر لکھنے کے لئے آزاد مقامی صحافیوں کو بھرتی کرنے پر 5 ملین ڈالر صرف کرے گا۔ فیس بک لانچ کے وقت کسی بھی رکنیت کی فیس میں کوئی کٹوتی نہں کرے گا اور نہ ہی کمپنی اپنے مصنفین کی کمائی میں سے حصہ لے گا، انہیں اپنے مواد کی پوری ملکیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کرے گا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں