542

کورونا سے متاثرہ بچوں کیلئے Remdesivir کے استعمال پر روک عائد، 5سال تک کی عمر کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں

سرکار نے کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کیلئے Remdesivir کے استعمال پر سختی کے ساتھ روک لگادی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سفارشات مرکزی سرکار کی طرف سے جاری کی گئی رہنماہدایات میں کی گئی ہیں۔ایس این ایس کے مطابق صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے صحت خدمات کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے 18 سال سے کم عمر بچوں میں کووڈ-انیس سے نمٹنے کیلئے جامع رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ اِس میں بچوں کیلئے Remdesivir کے ایمرجنسی استعمال کا اختیاردینے کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔صحت خدمات کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں میںRemdesivir کے استعمال کے بارے میں مناسب سیفٹی اور اِسکے موثر ہونے سے متعلق معلومات کا فقدان ہے۔ کوئی علامت نہ ہونے اور ہلکی علامات ہونےکی صورت میں بچوں کیلئے لیب جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف درمیانی اور شدید نوعیت کے معاملات میں اِس طرح کی جانچ کی ضرورت ہے۔صحت خدمات کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے سینے کے High Resolution CT Scan کا استعمال معقول انداز سے کئے جانے کی سفارش کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ کووڈ-انیس مریضوں میں سینے کا معمول کا High Resolution CT Scan کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اِس میں یہ صلاح دی گئی ہے کہ بچوں میں درمیانہ اور شدیدنوعیت کے معاملات میںHigh Resolution CT Scan اسی صورت میں کیا جائے کہ جب ان کی حالت لگاتار بگڑ رہی ہو۔صحت خدمات کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے دوا کے طور پر خود ہی Steroids لینے سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ کووڈ-انیس کے بغیر علامتوں والے اورہلکی علامتوں والے معاملات میں Steroids کا استعمال نقصاندہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں