96

کورونا کے یومیہ مثبت کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی

جموں وکشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی درج کی گئی ہے اور یونین ٹریٹری میں یومیہ مثبت کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے نیچے آگئی ہے۔سرکار کی جانب سے ایس این ایس کو بھیجے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری میں مجموعی طور 977نئے مثبت معاملات سامنے آئے جبکہ 4178مریض شفایاب ہوئے ۔اس دوران اس بیماری میں مبتلا 16مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جن میں سے کا تعلق صوبہ کشمیر اور 7کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔977نئے مثبت کیسوں میں 689کا تعلق صوبہ کشمیر اور 288کا تعلق صوبہ جموں سے ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں میں 1178کا تعلق صوبہ جموں اور 3000کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 3لاکھ ایک ہزار 467افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 23ہزار 524سرگرم ہیں جبکہ 2لاکھ 79ہزار 726روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 8ہزار 723صوبہ جموں اور 14ہزار 801کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے آج جن16افراد کی موت واقع ہوئی ان میں سے 7کا تعلق صوبہ جموں اور 9کا تعلق صوبہ کشمیر سے تھا۔یونین ٹریٹری میں مجموعی طور اس بیماری سے اب تک مرنے والوں کی تعد اد 4090تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں