گنانہ پورہ شوپیان کے بعد وار پورہ سوپور میں مسلح جھڑپ کا آغاز

گناہ پورہ شوپیان کے بعد وار پورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور تائی دم تحریر طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وار پور سوپور میں جنگجوﺅں کی موجودگی کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کی شام علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ﺅں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور ساری صورتحال آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں