107

افغانستان میں پھنسے کشمیریوں کو نکلانے کے انتظام کئے جائیں گے/لیفٹنٹ گورنر

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جوبھی جموں کشمیر کا شہری ہوگا اس کو وہاں سے بحفاظت نکالنے اور وطن پہنچانے کےلئے سرکاری سطح پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے تعلق رکھنے والے دو پرفیسر اور ایک خاتون جو افغانستان کے بختیار یونیورسٹی میں کام کررہے ہیں کے بارے میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ آیا تھا جس میں ان کے اہلخانہ نے ان کی حفاظت کے بارے میں تشویش کااظہار کیا تھا اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ ان کو وہاں سے نکالنے کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اس پوسٹ کے بعد جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والا جو بھی شہری افغانستان میں پھنسا ہوگا ان کو وطن لانے کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ انہوںنے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے Mosفارین افیئرس وی مرلی دھرن سے بات کی اور انہیں مذکورہ افرا د کو وطن بھجوانے کےلئے اقدامات اُٹھانے کا معاملہ اُٹھایا جنہوںنے یقین دلایا کہ پروفیسر عاصف احمد اور پروفیسر عادل رسول اور خاتون وہاں پر محفوظ ہے اور ان کی وطن واپسی جلد ممکن ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سینکڑوں بھارتی شہری ہے جن کی کو ہندوستان لانے کےلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں