133

بانڈی پورہ کے مضافات میں مسلح تصادم آرائی، غیر ملکی لشکر جنگجو جاں بحق

شمال و جنوب میں مسلح تصادم آرائیو ں کے بیچ منگل کی صبح بانڈی پورہ کے مضافات میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا غیر ملکی جنگجو جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو گزشتہ ہفتے جنگلات میں ہوئی جھڑپ میں فرار ہو گیا تھا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ کے چند جی علاقے میں مسلح جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور علاقے کو منگل کی صبح علاقے کا محاصرہ کیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجوﺅں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کئی گھنٹوں تک جاری فائرنگ کے تبادلے کے بعد جونہی خاموشی چھا گئی تو ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو عسکری تنظیم لشکر سے وابستہ تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں غیر ملکی جنگجو بابر اعلیٰ ہلاک ہو گیا اور وہ اسی گروپ کا فرار شدہ جنگجو تھا جو شوق بابا جنگلات میں جھڑپ کے دوران مارے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں