109

بانہال قاضی گنڈ ٹنل پر کام آخری مرحلے میں، رواں ماہ کے آخر میں ٹنل کو کھول دیا جائے گا

سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان تعمیر شدہ ٹنل کچھ ہی ہفتوں میں عوام کیلئے کھول دی جا رہی ہے جس کے ساتھ ہی قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان سڑک رابطے کا فاصلہ 16کلو میٹر کم ہو جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے دعوﺅں 270کلو لمبی سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان تعمیر ہو رہی ٹنل کچھ ہی ہفتوں میں مکمل ہو کر عوام کے نام وقف کی جا رہی ہے ۔ ٹنل کے تعمیر شد و مد سے جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کچھ ہفتو ں میں ٹنل پر تعمیراتی کام مکمل ہو گیا جس کے بعد اسکو عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کے مطابق یہ پروجیکٹ 2100کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے اور اس پر سال 2011کے جون کے مہینے میں کام شروع کیا گیا تھا اور یہ ٹنل 8.5کلو میٹر پر ہے ۔ محکمہ کے مطابق جونہی ٹنل کو عوام کے نام وقف کی جائے گی تو بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان کا فیصلہ 16کلو میٹر تک کم ہو گیا ۔ متعلقہ پروجیکٹ پر کام کرنے والے چیف منیجر نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنل پر تعمیر اتی کام شد و مد سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل پر بیشتر کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ٹیسٹنگ عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹنل کا کام حتمی مراحل میںجاری ہے اور کچھ ہفتوں میںکام مکمل کرکے ٹنل کو رواں ماہ کے آخری ایام میں ممکنہ طور پر عوام کے کھول دیا دی جائے گی ۔ ٹنل کو ATMیا آسٹرئین ٹنلنگ طریقے اور انجینئرنگ کے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور ٹنل پروجیکٹ کو دوہزار کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرکے مکمل کیا جارہا ہے۔اس ٹنل کے اندر الیکٹریکل اور میکنیکل کا بیشتر کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ ٹنل کا ایک ٹیوب ہر لحاظ سے مکمل ہے تاہم دوسری ٹنل اوراس کے باہر بجلی اور کیمرے وغیرہ کا کام دن رات جاری ہے۔ ٹنل کے دونوں طرف بانہال اور قاضی گنڈ میں ٹول پلازہ بھی مکمل کئے گئے ہیں۔ ٹنل میں نصب کی گئی مشینری اور دیگر آلات بشمول جیٹ فین ، ایگزاسٹ سسٹم ، سی سی ٹی وی کیمروں اور بجلی ٹرانسفارمروں کو آزمائشی طور چلانے کے ساتھ ساتھ ٹنل کے اندر اور باہر باقی ماندہ کام انجام کی طرف کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں