232

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے Ethanol کی نقل وحمل کی شرحوں میں نظر ثانی کی ہے

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر پیٹرول میں Ethanol کی آمیزش کو فروغ دینے کے لیے اس کی نقل وحمل کی شرحوں میں نظرثانی کی ہے۔ سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں، انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کو بایو فیول 2018 سے متعلق قومی پالیسی میں Ethanol آمیزش والے پروگرام کے تحت پٹرول میںEthanol کی آمیزش کرنا ہوتی ہے۔ ملک میں پیدا ہونے والے Ethanol کوبڑے پیمانے پر پٹرول میں آمیزش کرنے سے بھارت کی درآمد خرچ ایک سال میں چار ارب امریکی ڈالر تک گھٹ سکتی ہے۔ مرکزی حکومت نے 2023 تک پٹرول میں 20 فیصد تک Ethanol کی آمیزش کا نشانہ طے کیا ہے۔ (ایس این ایس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں