103

جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن سے قبل مکمل ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر/آزاد

زمین اور سرکار ی نوکریوں کی ضمانت کے علاوہ پنڈتوں کی گھر واپسی اہم/ آزاد


جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن سے قبل مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے ،کشمیر ی پنڈتوں کو واپس اپنے گھر لانے نیززمین اور سرکاری نوکریوں کی مکمل ضمانت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران ایک قرار داد لائیں اور جموں وکشمیر کیلئے ریاستی درجے کے بحالی کا مطالبہ کریں۔ایس این ایس کے مطابق سینئر کانگریس لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن جلد کرانے کی ضرور ت اجاگر کی تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل اس کا مکمل ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔نئی دلی سے سرینگر پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہمیں پوڈیچری اور دلی جیسا ریاستی درجہ ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم مکمل ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کرتے ہیں جس میں ہمیں اپنی زمین اور سرکاری نوکریوں کی ضمانت موجود ہو۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ1990میں جو کشمیر ی پنڈت ریاست چھوڑکر چلے گئے ہیں،انہیں بھی واپس اپنے گھروں میں لایا جانا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ 5اگست 2019کے فیصلے سے ہماری پوزیشن ختم کردی گئی ہے،ریاست کو دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے،لہٰذا پہلے ریاستی درجہ بحال ہونا چاہئے اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن کا انعقاد ہونا چاہئے۔غلام نبی آزادنے راہل گاندھی کے ساتھ درگاہ حضرتبل اور کھیر بھوانی پر حاضری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں