146

جموں کشمیر میں آج 3677 نئے کووڈ مثبت معاملات درج، 63 مریضوں کی ہوئی موت

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آج یعنی سنیچر کو کل کی بنسبت زیادہ معاملات درج سامنے آئے ۔ حکام کے مطابق آج 3677 نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد240467تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموںسے 1728جبکہ کشمیر میں 1949نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں 63 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3090 تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق مہلوکین میں جموں سے 37 جبکہ کشمیر سے 26 اموات ریکارڈ کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں