107

جموں کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران 1718نئے کورونا مثبت معاملات کی تصدیق ،24افراد لقمہ اجل

جموں وکشمیر میںکورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کمی کا رجحان برابر جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری میں سرگرم معاملات کی تعداد مزید گٹھ کر 31529تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران 1718نئے مثبت معاملات سامنے آئے ان میں 585جموں اور1133کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔کورونا وائرس سے یونین ٹریٹری میں مزید 24افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ 3391مریض شفایا ب بھی قرار پائے۔ایس این ایس کو بھیجے گئے سرکاری میڈیا بلیٹن کے مطابق منگل کویونین ٹریٹری میںکورونا کے وبائی مرض میں مبتلاءمزید 3391 افراد شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں ان میں سے1327کا تعلق صوبہ جموں اور 2064کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 2لاکھ 94ہزار 78افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 31ہزار 579سرگرم ہیں جبکہ 2لاکھ 72ہزار 457روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 11ہزار 480صوبہ جموں اور 20ہزار 99کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے آج جن24افراد کی موت واقع ہوئی ان میں سے 7کا تعلق صوبہ جموں اور 17کا تعلق صوبہ کشمیر سے تھا۔یونین ٹریٹری میں مجموعی طور اس بیماری سے اب تک مرنے والوں کی تعد اد 3963تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 1932صوبہ جموں اور 2031کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں