176

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں مزید 8 فلسطینی شہید، تعداد 140 ہو گئی

اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بم باری جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فضائی حملہ کیا جس میں بچوں سمیت آٹھ افراد شہید اور 5 لاپتہ ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 830 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہو گئی ہے، جمعے کو غزہ میں 13 اور رام اللہ میں 10 فلسطینی اسرائیلی درندگی کا نشانہ بنے۔

فلسطینیوں نے جمعے کو بھی اسرائیلی فوج پر پتھروں اور پروجیکٹائل سے حملے جاری رکھے جبکہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر گولیوں برسائیں۔

حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ ادھر غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر 10 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل غزہ میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، صیہونی حملوں میں متعدد عمارتیں زمیں بوس، غزہ کے شہری اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں حماس کے آپریشن آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ادھر لبنان اور شام کی سرحد سے جڑے اسرائیلی علاقوں میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی فائرنگ سے کمانڈر  محمد قاسم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ جنوبی شام سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں