204

چاڈورہ میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

چاڈورہ بڈگام میںنامعلوم افراد نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک فالو ور پر حملہ کرکے اسے شدید طور زخمی کردیا جبکہ پلوامہ میں جنگل سمگلروں نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کا زدوکوب کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔ایس این ایس کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چاڈورہ بڈگام میںپیر کو رات دیر گئے پولیس میںفالوور کے طور تعینات بشیر احمد ولد اسداللہ میر ساکن چاڈورہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اس وقت شدید زخمی کردئے گئے جب اس کی گاڑی چاڈورہ کے نزدیک چند افراد نے روک دی اور اسے گاڑی سے اتار کر لاٹھیوں کا نشانہ بنا دیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بشری احمد کے جیب میں موجود نقدی بھی لوٹ لینے کی کوشش کی تاہم وہاںمقامی لوگ جمع ہوئے جس کے بعد حملہ آور نو دو گیارہ ہوئے۔بشیر احمد کو زخمی حالت میں سب ضلع اسپتا ل چاڈورہ میں داخل کیا گیا جس کے بعد اسے صدر اسپتا ل سرینگر ریفر کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی اور حملہ آوروں کو پکڑ نے کی کوشش تیز کردی گئی۔دریں اثناءاگلر پلوامہ کے رومشی فاریسٹ رینج میں گزشتہ شب جنگل سمگلروں نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی ایک گشتی پارٹی پر اس وقت حملہ کردیا جب ٹیم ان کو پکڑنے کیلئے پہنچی تھی۔اس دوران سمگلروں نے لاٹھیوں سے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہلا ل احمد نامی ایک اہلکار زخمی ہوا جس کے سر میں 5ٹانکیں آگئیں۔جبکہ سمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔تاہم سمگلروں کے گھوڑے اور لکڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں