395

کالج ذمہ داران کی سردمہری کی شکار طالبات کی فریاد

گورنمنٹ پولی ٹیکنک بمنہ سری نگر ( shawl weaving and shawl embroidery) کی طالبات کی شکایت ہے کہ انہیں بطور ِ وظیفہ کےجو رقم ماہانہ(2000) ملتی تھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ ایک سال سے واگذار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات سے دوچار ہو نا پڑتا ہے۔ حالانکہ انکے امتحان بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ ہر طالب علم کو ماہانہ 2000 روپیہ ملنے تھے۔ لہذا ، ہر طالب علم کے لئے 12 ماہ کے لئے کل رقم 24000 روپے بنتی تھی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے بارے میں کالیج حکام سے بات کی تھی لیکن انھوں نےیہ کہہ کر انہیں مایوس کردیا ہے کہ سرکار کی طرف سے انکے حق میں کوئی رقم واگذار نہیں ہوئی لہذٰا کوئی مشاہیرہ فراہم نہیں ہوگا ،مذکورہ متاثرہ طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا حق بلا تاخیر ادا کیا جائے تاکہ انہیں مزید پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں