103

کووڈ -19: جمعرات کو176نئے معاملات درج ، دومتاثرہ مریض کی ہوئی موت

164مریضوں کی شفایابی کے باوجود بھی جموں کشمیر میں فعال معاملا ت کی تعداد 1307ہے


کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 176نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 323061تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 96جبکہ کشمیر میں 80نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران دو اور متاثرہ مریض کی کورونا وائرس سے موات ہوئی جبکہ 164متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںمزید دو متاثرہ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 4395تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق تازہ اموات گورئمنٹ میڈیکل کالج جموں اور ایس ڈی ایچ کٹرا میں ہوئی۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 176نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 323061تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 96 جبکہ کشمیر میں 80نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران دو اور متاثرہ مریض کی کورونا وائرس سے موات ہوئی جبکہ 164متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران 164مریضوں کی شفایابی کے بعد شوپیان میں 4، کھٹوعہ میں 6اور سانبہ میں محض 8فعال معاملات رہ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں