362

گورنمنٹ ڈگری کالج نواکدل سرینگر کی طالبات کا گوجری سیکشن کلچرل اکیڈمی سرینگر کا تعلیمی دورہ

ڈاکٹر عبدالواجد زرگر


آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت مورخہ 30 اپریل 2023ء کو گورنمنت ڈگری کالج برائے خواتین سرینگر میں زیر تعلیم گوجر کمیونٹی سے وابستہ چھ طالبات پر مشتمل ایک گروپ نے ڈاکٹر محی الدین زور کشمیری کی سربراہی میں جے۔اینڈا۔کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لےنگویجز لال منڈی سرینگر کے گوجری سیکشن کاتعلیمی دورہ کیا۔ اکیڈمی کے سکریٹری جناب بھارت سنگھ منہاس کی ہدایت پر گوجری سیکشن کشمیر کے انچارج ڈاکٹر فاروق مرزا نے جناب عبدلاسلام کوثری صاحب کو گوجری ثقافت سے متعلق روشنی ڈالنے کے لیے منتخب کیا۔
جناب کوثری صاحب نے طالبات کے ساتھ گوجری ثقافت سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ جس میں انھو ں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مختلف مضامین کو دلچسپی سے پڑھیں اور بڑے بڑے امتحانات پاس کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں، لیکن اپنے کلچر اور اپنی وراثت کو کبھی نہ بھو لیں۔ چونکہ آپ کو ابھی اردو یا انگریزی زبان پر پوری دسترس حاصل نہیں ہوگی اسلئے بہتر ہے کہ آپ فی الحال اپنی مادری زبان یعنی گوجری میں اپنے خیالات کو قلمبند کریں۔دو گھنٹے کی اس طو یل گفتگو میںطالبات نے کھل کر گوجری کلچر و ثقافت کے علاوہ اپنے مختلف خیالات کا اظہار کیا۔ گوجری سیکشن سے وابستہ جناب محمدرفیق کھاری صاحب نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ گوجری ثقافت سے متعلق گوجری، اردو اور انگریزی زبان میں کتابوں کا ایک ایک سیٹ ان طالبات کو مفت میں فراہم کیا۔
طالبات نے اکاڈمی سے وابستہ تمام تر ملازمین اور کالج ہذا کی پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) نیلوفر بٹ صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا حسین اور سود مند موقع انہیں زندگی میں پہلی بار ان ہی کی برکتوںسے نصیب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں