167

سرکاری ملازمین کیلئے مئی کی تنخواہ کی واگذاری کووڈ ویکسین سرٹفکیٹ سے مشروط

سرکارنے ملازمین کو مئی کی تنخواہ واگذار کرنے کیلئے ہرملازم کیلئے کووڈ۔19ویکسین کی سرٹفکیٹ متعلقہ ڈی ڈی او کے پاس جمع کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ایس این ایس کو باوثوق ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ جموں وکشمیر سرکارنے سرکاری ملازمین کیلئے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کو لازمی قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین سے کورونا مخالف ویکسین کی سند حاصل کئے بغیر ان کی تنخواہوں کو واگذار نہ کریں ۔ایس این ایس کو کئی سرکاری ملازمین نے بتایا کہ انہیں پچھلے ماہ کی تنخواہ واگذار کرنے کیلئے کورونا مخالف ویکسین کی سرٹفکیٹ مانگی گئی ہے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلے کے تحت 45سال سے 60سال تک کے افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 18سے 44سال تک کے افراد کیلئے مہم جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں