ایل جی منوج سنہا کا کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ
لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے کوروناوائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت جموں وکشمیر میں رواں سیشن کے دوران لئے جانے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تمام ریگولر اور پرائیویٹ سبھی باقی ماندہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تاہم ابھی تک طلباءکے حق میں ماس پرموشن یا اگلی جماعتوں میں ترقی دینے سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ایس این ایس کے مطابق لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو غیر متوقع طور ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کردیا ہے کہ جموں وکشمیر میں سیشن 2020-21کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تمام فائنل امتحانات کو منسوخ کیا جاتاہے جن کیلئے امتحان یا امتحانی نتائج ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔ایل جی منوج سنہاکے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر طلبا کے مجموعی مفاد میں لیاگیاہے۔اس سے قبل مرکزی سرکار نے CBSEکے رواں سیشن کے بارہویں جماعت کے امتحانا ت کوبھی منسوخ کرنے کا اعلان کیاتھا۔