287

جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بشمول کوچنگ سنیٹر تا حکم ثانی بند رہیں گے

شام 8 سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ، حکمنامہ جاری


کورونا وائرس کے کیسوں میں اتار چڑھاﺅ کے بیچ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جموں کشمیر میں تمام اسکول بشمول اعلیٰ تعلیمی ادارے اور کوچنگ سنیٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے کو ملتا ہے جس کے دوران کبھی کیسوں میں کمی آتی ہے اور کبھی کیسوں میں اضافہ ہوتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اتوار کو ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔ حکمنامہ کے مطابق ایک میٹنگ چیف سیکرٹری کی صدار ت میںمنعقد ہوئی جس میں انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی اور فیصلہ لیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے فی الحال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند ہی رہیں گے تاہم داخلہ سرگرمیوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی ۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ انڈور شاپینگ کمپلکس یا مال ان صارفین کیلئے کھول سکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ہو گی یا ان کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہوں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اقدامات کو سختی سے عمل میں لائیں ۔ تاہم شام 8 سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں