738

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر میں ایک روزہ بین الکلیاتی مُذاکراتی مسابقے کا انعقاد :

ڈاکٹر عبدالواجد زرگر

مورخہ۱۸ اکتوبر۲۰۲۳ء بروز بدھ وار کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر( کشمیر) میں۲۰ آر۔آر چنار کورپس اور وائٹ گلوب آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک روزہ بین الکلیاتی مذاکرتی مسابقہ (Inter College Debate Competition) بعنوان ’’کشمیری خواتین کی ترقی:حقیقت یا اساطیر‘‘(Empowerment of Kashmiri Women- Myth or Reality) منعقد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے ۱۵ کالجوں نے حصہ لیا، جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج آلوچی باغ سرینگر، گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرپورہ سرینگر، گاندھی میموریل کالج سرینگر، کشمیر گرلز پالی ٹیکنیک کالج گوگجی باغ سرینگر، وشوا بھارتی وومن کالج سرینگر، گورنمنٹ وومن پالی ٹیکنیک کالج سرینگر، کشمیر لا کالج نوشہرہ سرینگر، آئی۔ اے۔ ایس۔ ای کالج آف ایجوکیشن، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایم۔ اے روڈ سرینگر، وتستا ا سکول آف لا اینڈ ہیومینٹی سرینگر، اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سرینگر، گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سرینگر، امر سنگھ کالج سرینگر اور گورنمنٹ کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر شامل ہیں۔ مذاکرے کا افتتاح خطبۂ استقبالیہ سے پرنسپل میزبان کالج ڈاکٹر محمد فاروق میر نے کیا ۔ ڈاکٹر محمد فاروق میر نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی از حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج ہم اس اہم موقع پر جمع ہوئے ہیں انہوں نے ۲۰ آر۔آر چنار کارپس کے کرنل وویک جالااوروائٹ گلوب آرگنائزیشن کے چیئرمین ایڈوکیٹ جنید سعادات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہمیں پروگرام کی میزبانی کرنے کا شرف بخشا۔ نیز انہوں نے مذاکرے کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ دوران پروگرام ہم سب ایک دوسرے کے خیالات کو سننے میں انتہائی صبر اور آزاد خیالی کا مظاہرہ کریں۔ مذاکرے کے آخر میں ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر کی طالبات نے مختلف انواع کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر کے شعبہ موسیقی سے تعلق رکھنے والے گلوقاربلال شاہ جہان نے غزل پیش کر کے پروگرام کی زینت میں اضافہ کیا۔ مذاکرے کے نتائج پیش کرنے سے پہلے کرنل وویک جالا او۔ ائی۔ سی۔ (صدبھاؤنا ۳۱ سب ایریا) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے سامنے پیش ہونے میں بے حد خوشی ہو رہی ہے کیونکہ میری جڑیں بھی کشمیر سے ہی جڑی ہوئی ہیں، جس پر مجھے فخر ہے۔ Women empowerment پر بات کرتے ہوئے کرنل جالا نے کہا کہ کشمیری عورت کو اپنے حقوق اور خود مختاری کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا ، انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو صرف سرکاری نوکریوں پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ سرکار تمام لوگوں کو نوکری فراہم کر سکے بلکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود مختار بن کر اپنے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو روزگار فراہم کریں۔ کرنل جالا نے مذاکرے میں سے مثبت پہلو کو اپنے ساتھ لینے اور ان پر عمل کرنے کا حاضر ین کو مشورہ دیا۔ اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نواکدل اور کالج کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد پروگرام کی اگلی نشست میں جیوری کے تمام اراکین ڈاکٹر رنکو پوار، ڈاکٹر انیس الاسلام، کیپٹن ڈاکٹر شوبھا نکر شرما اور مسٹر مظفر وائس پرنسپل آرمی پبلک سکول کو سرٹیفکیٹ اور مومنٹو عطا کیے گئے نیز گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر کے پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق میر اور پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محی الدین زور کشمیری کو بھی مومنٹو پیش کیے گئے۔ آخر میں نتائج کے بعد مذاکرے میں حصہ لینے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ مذاکرے میں پہلی پوزیشن امر سنگھ کالج سرینگر نے حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سرینگر نے اور تیسری پوزیشن اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں شرکت کرنے والے مقررین کو بہترین مقرر کے انعامات سے بھی نوازا گیا جس میں پہلا انعام بطور بہترین مقرر گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سرینگر کی طالبہ عالیہ علی نے حاصل کیا، جبکہ دوسرا انعام بطور بہترین مقرر امر سنگھ کالج سرینگر کے طالب علم مسٹر فہد احمد نے حاصل کیا اور تحریک کے خلاف بہترین مقرر (Best Speaker Against The Motion) میں ایس ۔پی کالج سرینگر کی طالبہ آسیہ بشیر اور اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی طالبہ شایان شوکت نے برابری کا درجہ حاصل کر کے انعام حاصل کیا جنہیں دس، دس ہزار روپے اور تین،تین ہزار روپیوں کے چیک عطا کیے گیے۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل محمد فاروق میر نے مہمان خصوصی کرنل وویک جالا، مہمان اعزازی لیفٹنٹ کرنل دیویش شکلا، میجر ار نو اور ایڈوکیٹ سید جنید سعادات کو سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر پنو اندرابی (پروفیسر ہوم سائنس جی۔ سی۔ ڈبلیو نوا کدل سرینگر) نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان ذی وقار، میزبان کالج کے اراکین، طلبہ ،حاظرین اورجیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرہ ۲۰ آر۔ آر چنار کارپس، وائٹ گلوب آرگنائزیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نواکدل سرینگر کے اشتراک سے منعقد ہوا اور ان تمام اداروں سے تعلق رکھنے والے اراکین کی انتھک محنت اور سچی لگن کی وجہ سے ہی یہ پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں