616

ہندوستان میں آنے والے چند ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہرکا خدشہ

نئی دہلی: ملک میں ابھی کورونا کی دوسری لہر کا قہرجاری ہے ایسے میں تیسری لہر کے خدشہ سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے آج قومی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئندہ چھ تا آٹھ ہفتوں میں ملک میں تیسری لہر کے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کیسوں میں کمی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں لاک ڈاون قواعد میں نرمی دی گئی ہے۔ معاشی سرگرمیوں کے آغاز کی وجہ سے ایک بار پھر کیسس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس دوران کئی ماہرین نے یہ بیان دیا ہے کہ لوگ احتیاطی اقدامات پرپوری طرح سے عمل کریں تب ہی ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں لاپرواہی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں