661

دودھ کی اصل حقیقت معلوم کرنے کے 4 آسان طریقے

ودھ کا شمار اللہ کی ان نعمتوں میں کیا جاتا ہے جو کہ روز اول سے ایک مکمل اور صحت بخش کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ مگر کچھ ابن الوقت لوگوں نے اس نعمت کو بھی زحمت بنا دیا ہے۔ لوگ اس دودھ میں ملاوٹ کر کے اس میں ایسی اشیا شامل کر دیتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر دودھ کے خالص اور نا خالص ہونے کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائيں گے جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے دودھ کو چیک کر سکتے ہیں.

دودھ میں پانی کی ملاوٹ کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کے لیے آپ کو اسٹیل کے ایک ٹرے کی ضرورت ہو گی اس کو دیوار کے ساتھ اس طرح رکھ دیں کہ ایک سلائڈ سی بن جائے اس کےاوپر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں- اگر دودھ کا قطرہ نیچے کی طرف بہنا شروع ہو جائے اور اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی لکیر سی بنتی جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے- اگر دودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع کر دے اور پیچھے کوئی لکیر بھی نہ چھوڑے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دودھ میں پانی شامل ہے اور وہ ملاوٹ زدہ ہے

کھویا بنانے کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کے لیے تھوڑی مقدار میں دودھ کسی برتن میں لے لیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں- اس دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے اس میں چمچ بھی ہلاتی جائيں یہاں تک کہ وہ خشک ہونا شروع ہو جائے۔ جب دودھ اچھی طرح خشک ہو جائے تو کھویا حاصل ہو جائے گا اس کو چیک کریں اگر اس کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ چکنے ہو جائيں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے اور اگر کھوئے میں چکنائی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے-

سٹارچ ٹیسٹ

اکثر افراد یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے گھر تو خالص دودھ آتا ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ دودھ کو ابالنے کے بعد ایک موٹی تہہ بالائی کی آتی ہے جس کی وجہ سے ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ دودھ خالص ہے- مگر حقیقت میں گوالے حضرات دودھ میں پانی ملانے کے بعد اس کا پتلا پن ختم کرنے کے لیے اس میں اسٹارچ یا نشاستہ گھول کر شامل کر دیتے ہیں اس سے ایک جانب تو دودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودھ پر بالائی کی بھی ایک موٹی سی تہہ آجاتی ہے- اس کو چیک کرنے کے لیے ایک پیالی دودھ لے لیں اور اس میں آیوڈين والے نمک کا ایک چمچ شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو گیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا

دودھ کے نام پر سفید محلول کو جانچنے کا ٹیسٹ

مارکیٹ میں لوگوں نے دودھ میں ملاوٹ کا تکلف کرنے کے بجائے کیمیکل کی مدد سے سفید رنگ کا محلول بنا کر بھی بیچنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہوتا ہے- اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ جب اس دودھ کو گرم کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے بلکہ صرف کیمیکل ہیں.

یہ تمام طریقے دودھ کو جانچنے کے وہ آسان طریقے ہیں جن کا استعمال گھر بیٹھے کیا جا سکتا.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں