292

رائٹرس فورم جموں کے زیراہتمام پُروقارتقریب

جموں//رائٹرس فورم جموں کے زیراہتمام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے کے ایل سہگل ہال میں اُردوکے قدآورشاعروادیب احمددین شناس کے شعری مجموعہ کی رسم رونمائی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب کی صدارت سابق صدرشعبہ اُردوکشمیریونیورسٹی اورمعروف محقق پروفیسر قدوس جاوید نے کی ۔اس موقعہ پرمعروف ادیب پروفیسر زمان آزردہ مہمان خصوصی جبکہ معروف پنجابی اوراُردوافسانہ نگارخالد حسین اور صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسر محمد ریاض احمد مہمانان ذی وقارتھے۔صدررائٹرس فورم جموں اورمعروف شاعرپرتپال سنگھ بیتاب ،نائب صدررائٹرس فورم جموںآرکے چندن، ڈاکٹرشا ہ نوازکلچرل آفیسرکلچرل اکیڈیمی اور شعری مجموعہ کے مصنف احمد شناس بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔اس موقعہ پرایوان صدارت میں تشریف فرمامعززشخصیات کے ہاتھوں احمدشناس کے شعری مجموعہ ’آب رنگ‘کااجراکیاگیا۔اس موقعہ پرآرکے چندن نے متذکرہ بالاشعری مجموعہ سے متعلق ایک مختصرمگرجامع تحقیقی مقالہ پیش کرکے احمدشناس کی شاعری کی خصوصیات بیان کیں۔ اس دوران خالدحسین ،پروفیسرمحمدریاض احمد، پرتپال سنگھ بیتاب ،پروفیسرزمان آزردہ، احمدشناس اورپروفیسرقدوس جاویدنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ احمدشناس کی شاعری میں صرف فلسفہ نہیں بلکہ فکربھی اُتم درجہ موجودہے ۔مقررین نے کہاکہ احمد شناس جموں و کشمیر کے ایک بلند پایہ شاعر ہیں اورانہوں نے اپنی شاعری میں زندگی کے حقائق کومنفرداندازمیں پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔انہوں نے احمددین شناس کوشعری مجموعہ ’آب رنگ‘کی رونمائی کےلئے مبارکبادپیش کی ۔اس موقعہ پرنظامت کے فرائض آرکے چندن نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرشاہ نوازنے پیش کی۔ اس موقعہ پرطلبائ،اسکالرس اورسول سوسائٹی ممبران بشمول انل سہگل، سیماانل سہگل، اصغرعلی ، سرورچوہان، امین بانہالی، رشیدشبنم اعوان، خورشیدکاظمی،اسلم قریشی ، نسیم اختر،طارق ابرار،طیب رضاجیلانی ،منورحسین،ماجدرشیدرشیدی، مبشرحسین اورعامرحسین ودیگران بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں