201

کشمیری فلم ساز مشتاق علی احمد خان کی”NCIFF” میں شرکت 

شافیہ گلفام/

جموں و کشمیر کے معروف فلم ساز اور کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول "KWFF”کے فیسٹیول ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے نیپال کلچرل انٹرنیشنل فلم فیسٹیول "NCIFF”کے پانچویں ایڈیشن میں بطور مہمان خصوصی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی جیوری رکن کی حیثیت سےشرکت کی۔یہ تین روزہ میلہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں گزشتہ ماہ کی 29 سے 31 مارچ تک منعقد ہوا۔ بین الاقوامی جیوری رکن کے ایک حصے کے طور پر مشتاق علی احمد خان سربیا سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین لیجوبینکا سٹو جانوؤک اور پولینڈ کے میگڈالینا جوزک کے ساتھ شریک رہے۔اس دوران انہیں تین روزہ تقریب میں نمائش کی جانے والی فلموں کے انتخاب کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔خان نے فیسٹیول کے دوران جیوری رکن کی حیثیت سے اپنے کردار کے علاوہ فلم میکنگ اور دشواریوں پر ایک دلکش ماسٹر کلاس دے کر اپنے ماہرانہ طریقے سے کلاس میں شریک خواہشمند فلم سازوں کو متاثر کیا۔مشتاق علی احمد خان نے اپنے تجربےکے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی جیوری رکن کے طور پر نیپال کلچرل انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت میری زندگی کے سب سے یادگار تہواروں میں سے ایک تھی اور سینما کے لئے جنون اور دنیا بھر کی باصلاحیت شخصیات سے جڑنے کا موقع واقعی متاثر کن تھا۔خان نے نیپال کلچرل انٹرنیشنل فلم فیسٹیول "NCIFF”کے ڈائریکٹر سنتوش صوبیدی کا تہہ دل سے فیسٹیول میں مدعو کرنے کےلئے شکریہ ادا کیا۔مشتاق علی احمد خان نے متعلقہ سرکاری محکموں،کارپوریٹ گھرانوں اور کاروباری برادری سے اس شاندار فیسٹیول کے لئے آگے بڑھ کر اپنا تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حمایت کے ساتھ "NCIFF”ترقی کرنا جاری رکھ سکتا ہے اور ابھرتے فلم سازوں کو بڑے پیمانے پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے۔خان نے فیسٹیول کی ہرممکن مدد کرنے کے لئے اپنے ذاتی عزم کا بھی اظہار کیا۔فیسٹیول میں مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی جن میں بحرین کے ایوا داؤد، بنگلہ دیش کے پرشون رحمان، جرمنی کے جان شلینک،امریکہ کے اروناچلم ویدھیا ناتھن، بھارت کےنپون ڈھولوا اور پاکستان کے ماہرہ عمر قابل ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں