افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان آج متوقع تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخرکر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف کے مطابق افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان آج جمعہ کی نماز کے بعد متوقع تھا تاہم ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
584