233

1.59 لاکھ روپے کے سولر روف ٹاپ پر85800 روپے کی سبسڈی / (کے پی ڈِی سی ایل)

فلیگ شپ سکیم کے تحت اَگلے تین برسوں میں 36ہزار 400سولر روف ٹاپ نصب کئے جائیں گی
10 کلو واٹ بجلی کے پلانٹ سے فائدہ اُٹھانے والوں کو کسی تکنیکی فزیبلٹی کی ضرورت نہیں

سری نگر/ کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج گھریلو صارفین پر زور دیا کہ وہ مفت شمسی توانائی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے مرکز کے فلیگ شپ ’پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا ‘کے تحت سولر روف ٹاپ پلانٹس کی تنصیب کے لئے فوری طور پر درخواست دیں اوراِندراج کریں۔ اِس میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل پی ایم سوریہ گھر پورٹل پر تقریباً 40 سولر پی وِی وِی وینڈرز کو شامل کیا جارہا ہے جس سے صوبہ کشمیرمیں سبسڈائزڈ سکیم شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 31 ؍مارچ 2027 ء تک سکیم کے ہدف کے تحت 36,400 سولر روف ٹاپ نصب کی جائیں گی۔ اُنہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اَپنی باضابطہ درخواستیں مقررہ پورٹل www.pmsuryaghar.gov.inپر جمع کریں۔اُنہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی قومی پورٹل پر رجسٹر کرچکے ہیں اور پینل میں شامل وینڈرز کی آن بورڈِنگ کے ساتھ سول روف ٹاپوںکی تنصیب جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ ترجمان نے فائدہ اَٹھانے والوں کی سہولیت کے لئے کہا کہ 10 کلو واٹ تک کے سولر پلانٹ کے لئے کسی تکنیکی فزیبلٹی رِپورٹ (ٹی ایف آر) کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ مستفید ہونے والوں کی روف ٹاپزسولر پینل لازمی طور پر نصب کیا جائے گا۔ ترجمان نے صارفین سے وزیراعظم سوریہ گھر سکیم سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی چھتوں پر شمسی توانائی کے لئے سبسڈی 2 کلو واٹ تک کے سسٹم لاگت کا 60 فیصد اور 2 سے 3 کلو واٹ گنجائش والے سسٹم کے لئے اِضافی سسٹم لاگت کا 40 فیصد ہے۔ موجودہ بینچ مارک قیمتوں کے حساب سے ایک کلو واٹ کے لئے 33 ہزار روپے، دو کلو واٹ کے لئے 66 ہزار روپے اور جموں و کشمیر جیسے خصوصی زُمرے کے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے 3 کلو واٹ کے سولر روف ٹاپ سسٹم کے لئے 85 ہزار 800 روپے یا اِس سے زیادہ سبسڈی دی جاتی ہے۔ کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس سکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے بجلی کے بِلوں پر بچت کرسکیں گے۔ کے پی ڈِی سی ایل نے ممکنہ فائدہ اُٹھانے والوں کی سہولیت اور سولر روف ٹاپ سکیم کو مقبول بنانے کے لئے اپنی نامزد ویب سائٹ www.kpdcl.jkpdd.net پر’ پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا‘ کا ہائپر لنک بنایا ہے۔ کے ڈِی پی سی ایل نے صارفین پر زور دیا کہ وہ ہائپر لنک پر کلک کریں تاکہ اُنہیں رجسٹریشن اور باضابطہ درخواستیں جمع کرنے کے لئے قومی پورٹل پر منتقل کیا جاسکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر ڈسکام تمام الیکٹرک ڈویژنوں میں بیداری کیمپ اور آئی اِی سی مہمات کا اِنعقاد کر رہا ہے تاکہ فلیگ شپ سکیم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جا سکے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں