412

7 روزہ کثیر لسانی قومی تھیٹر فیسٹول کا سرینگر میں افتتاح۔ 

فیسٹول میں مقامی و غیر مقامی تھیٹر گروپس کررہے ہیں شرکت۔

شافیہ گلفام/ 

کشمیر کولیکٹیو پرفارمرس اور منظور میرز اکیڈیمی آف آرٹ "MMAA”کی جانب سے جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور نارتھ زون کلچرل سینٹر پٹیالہ پنجاب”NZCC” کے باہمی اشتراک  سے ٹائیگورہال سرینگر میں 7 روزہ قومی تھیٹر فیسٹول کا باظابطہ آغاز ہوا۔ اس تھیٹر فیسٹول کا افتتاح مہمان خصوصی معروف تھیٹرسٹ اور NSD سندیافتہ بشیر بھوانی            نے روائتی اسبند جلاکر معروف شاعرہ اور سابقہ سربراہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر رخسانہ جبین۔معروف قلم کار۔ ہدایت کار۔ کہانی کار اور شاعر بشیردادا اور غلام محی الدین عاجز  مہمان زی وقار اور دیگر کئی معروف تھیٹر شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ فیسٹول کے پہلے روز نپا رنگ منڈلی لکھنؤ یو۔پی کے فنکاروں نے بھارت ٹینڈو کشیپ کا لکھا اور سوریا موہن کل شریشتھا کی ہدایت میں ‘منتظر’نامی ہندی ڈرامہ حاضرین کے سامنے پیش کرکے شائقین سے داد تحسین حاصل کی۔فیسٹول کی افتتاحی تقریب پر فیسٹول ڈاریکٹر منظور احمد میر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی تھیٹر فیسٹول کا مقصد مقامی تھیٹر فنکاروں کو تھیٹر سے جڑے رہنے اور ملک کی دوسری ریاستوں کے تمدنی کلچر سے ایک دوسرے کو واقفیت فراہم کرنے کے علاو نئی نسل کو تھیٹر کی طرف راغب کرانے کی بھی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔انہوں نے میڈیا پارٹنرز کے علاوہ ان تمام نجی اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس 7 روزہ قومی تھیٹر فیسٹول کو سرینگر میں منعقد کرانے کے لئے ہمارے ساتھ کسی نہ کسی قسم کا تعاون کی۔ تقریب کی میزبانی معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سینئر اناونسر رشید نظامی نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں