357

ٹائیگورہال میں دورہ بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز۔ 

میلے میں چار درجن کے قریب ملکی و غیر ملکی فلموں کی ہوگی نمائش۔ 

سرینگر/25 اکتوبر/ شافیہ گلفام۔ 

ٹائیگورہال سرینگر میں وومید رنگمچ جموں و کشمیر نامی غیر سرکاری ثقافتی گروپ کی جانب سےدو روزہ”TIFFS”دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر کے نام سے 2nd ایڈیشن کا باضابطہ آغاز ہوا۔دو روز تک جاری رہنے والے اس فلم میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے بالی ووڈ کے جانے مانے پروڈیوسر اور ڈاریکٹر بی سبھاش۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اور چیف سپوکس پرسن سنجے صراف اور زیشٹھادیوی پربندھک کمیٹی کے پریزیڈنٹ بھارت بھوشن کی موجودگی میں کیا۔میلہ کے آغاز میں مقامی اداکاروں کو ریڈ کارپٹ پر چلنے کا موقع فراہم کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔”TIFFS” نام کے اس دو روزہ فلم میلے میں 4 درجن کے قریب ملکی و غیر ملکی فلموں کی نمائش ہوگی جن میں دستاویزی فلموں کے علاوہ مختصر فلمیں۔ ڈاکومنٹریز اور میوزک ویڈیوز بھی شامل ہوں گے۔میلہ کے پہلے روز ساوتھ افریقہ۔ فرانس۔ جاپان اور اٹلی کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کی گئی۔ان فلموں کو شائقین نے خوب سراہا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ بالی ووڈ اور کشمیر کا آپس میں برسوں پرانا قدرتی رشتہ رہاہے اگرچہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کی وجہ سے بالی ووڈ اور کشمیر ایک دوسرے سے دور ہو چکا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ کشمیر اور بالی ووڈ کا پرانا قدرتی رشتہ  گزشتہ کئی برسوں سے پھر سے مضبوط ہورہا ہے خاص کرجب سے نئی فلم پالیسی وجود میں آئی تب سے بالی ووڈ اور کشمیر کے پرانے قدرتی رشتے میں نذدیکیاں دیکنے کو مل رہی ہے جو پورے جموں کشمیر کے فلم شائقین کے لئے خوش آئنده بات ہے۔میلہ کے ڈاریکٹر راکیش روشن بٹ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے میلوں کے انعقاد کرنے کا ہمارا مقصد جموں کشمیر کے ان نوجوان کو پلیٹ فارم مہیا کراناہے جو نوجوان جموں کشمیر میں ہی فلمیں تیار کرنے کا شوق رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ٹائلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہےکمی اگر ہے تو وہ ہے پلیٹ فارم کی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اس طرح کے فلمی میلے ہم آنے والے وقت میں بھی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں