ہر ماہ کی آخری سنیچرکوبیت المیراث عالی کدل میں کھیلا جائے گا ڈرامہ
سرینگر/7 نومبر/گلفام بارجی/ ہیلپ فاونڈیشن جے اینڈ کے ایک غیر سرکاری انجمن نےجب سے وجود میں آئی تب سے آج تک مزکورہ انجمن نے تھیٹر کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا جس کی مثال سال 2002 میں شہجار چلڈرن تھیٹر گروپ کا قیام عمل میں لانا اور جس کی باضابطہ طورپر فاونڈیشن کی سرپرست نگہت شفیع نے بنیاد رکھی تھی۔نگہت شفیع کا کہنا ہےکہ ہم نے تھیٹر کو صرف اس مقصد کے لئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں شامل رکھا کیونکہ تھیٹر ہی وہ آلہ ہےجسے ہم استعمال کرکے اپنے معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ 2002 سے 2023 تک ہزاروں بچوں نے ہمارے ساتھ ملکر اس مہم کو آگے لیجانے میں ہمارا ساتھ دیا جس کے لئے ہم ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے ہمیں اپنا بھر پور تعاون دیکر ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔انہوں نے مزید کہناہےکہ 2008 کا شہجار چلڈرن تھیٹر فیسٹول ہو یا 2017 کا جشن شہجار جس میں وادی کے کئی معروف اسٹیج فنکاروں نے حصہ لیکر ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا اور اب ہم نےایوننگ تھیٹر کے نام سے اس میں ایک اور کڑی جوڑدی اور اس کڑی کے تحت ہر مہینے کی آخری سنیچر وار کو بیت المیراث عالی کدل میں ایوننگ تھیٹر کے نام سے حکیم جاوید کی ہدایت میں ڈرامہ کھیلا جائے گا اور اس میں ہمیں وادی کے معروف تھیٹر گروپ کشمیر کلامنچ سے وابستہ فنکاروں نے اپنا بھرپور تعاون دیکر ہمیں اس سفر کو آگے لیجانے میں آسانی کردی۔نگہت شفیع نے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ کشمیری تھیٹر کو فروغ دینے کے لئے پیش پیش رہے گا۔کشمیر کلامنچ کے صدر عبدالمجید وانی،حکیم جاوید،نظیر ہربول، جہانگیر فراش اور کشمیر کلامنچ سے وابستہ دیگر فنکاروں کے علاوہ کئر ٹین کال تھیٹر کے سربراہ شوکت عثمان،شبیر حکاک اور منظور اشبری نے بھی ہیلپ فاونڈیشن کی سرپرست نگہت شفیع کے اس اقدام کی خوب سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔