جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آج یعنی جمعہ کو کمی درج کی گئی۔ حکام کے مطابق آج 3027 نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد236790تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموںسے 1511جبکہ کشمیر میں 1516نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں 60 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3027 تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق مہلوکین میں جموں سے 39 جبکہ کشمیر سے 21 اموات ریکارڈ کئے گئے ۔
219