جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آج یعنی سوموار کو کووڈ مثبت معاملات میں کل کی بنسبت کمی ہوئی۔ حکام کے مطابق آج 3364 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ تازہ معاملات میں جموں سے 1418جبکہ کشمیر میں 1926نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسی دوران ایک دن میں 73 مریضوں کی موت ہوئی۔ حکام کے مطابق مہلوکین میں جموں سے 54 جبکہ کشمیر سے 19 اموات ریکارڈ کئے گئے ۔
137