جموں وکشمیر سرکار نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے صارفین سے کہا ہے کہ وہ سرکاری راشن ڈیپوﺅں سے راشن حاصل کرنے کے بعد سٹور کیپر سے باقاعدہ طور چھاپ شدہ رسید بھی وصول کریں۔ایس این ایس کے مطابق خوراک ،سول سپلائز اور امور صارفین محکمہ کے ناظم کشمیرنے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس میں سبھی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری راشن گھاٹوں یا فیئر پرائس دکانوں سے ماہانہ راشن حاصل کرنے کے موقعہ پر متعلقہ سٹور کیپر سے چھاپ شدہ رسید بھی حاصل کریں اور اگر اس حوالے سے سٹور کیپر کسی درنگی کا مظاہر ہ کرے تو محکمہ کے ٹول فری نمبر18001807011یا پھر آن لائن پورٹلfeastjk.gov.in/jkgramsپر اپنی شکایت درج کریں تاکہ محکمہ ان کے خلاف کاراوئی کرسکے۔
124