315

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 3431728 ہوگئیں

نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3431728ہوگئیں،کیسز16کروڑ55لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر جہاں ہلاکتیں601949ہو گئیں،کیسز3کروڑ38لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت میں ہلاکتیں287156ہو گئیں، کیسز 2کروڑ57 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں441000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ58لاکھ15ہزار تک پہنچ گئی۔

فرانس میں108181افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز59لاکھ17ہزار 397تک پہنچ گئے۔ترکی میں جاں بحق افرادکی تعداد45419ہو گئی جبکہ متاثرین 51لاکھ51ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں116965افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز49لاکھ65ہزارسے زائد ہو گئے۔

برطانیہ میں اموات127694ہو گئیں،کیسز44لاکھ 52ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد اور1 کروڑ 75 لاکھ 52 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں