سری نگر/کنسلٹنٹ کارڈیو لوجسٹ اور ایسو سی اِیٹ پروفیسر ایس کے آئی ایم ایس ڈاکٹر عمران حفیظ نے کہا کہ کہIschemicبیماری یا دل کی خرابی جیسے دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو کووِڈ انفیکشن کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے مریضوں کو اَحتیاطی تدابیر اِختیار کرنے کی ضرورت ہے اور کووِڈ رہنما اصولوں پرسختی سے عمل کرنا چاہیئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ دِل کی مریضوں کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے کیوں کہ ویکسین کووِڈ انفیکشن کے ڈھال کا کام کرتی ہے۔ویکسی نیشن پر مزید زور دیتے ہوئے اُنہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے آگے آئیں۔
ڈاکٹر عمران نے دِل کی مریضوں کو انفیکشن ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ اورمناسب علاج شروع کرنے کی صلاح دی۔
ماہرامراض قلب نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اس کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرہ کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر ایک عام خطرہ عوامل میں سے ایک ہے جس کی پھیلاﺅ 25فیصد ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر کے ہر مریض کو خطرہ نہیں ہوتا ہے لہٰذا لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی ہائی بلڈ پریشر مریضوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جو رینل فیلیئر ، دل کی بیماری اور اس سے وابستہ ذیابیطس جیسے ٹارگٹ آرگن نقصان ( ٹی او ڈی ) سے دو چار ہیں۔
351