93

کووڈ۔19 کیسوں میں 1184 نئے افراد کا اضافہ ، 11 متاثرہ مریضوں کی ہوئی موت

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں جموں کشمیر میں 1184نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 302651تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 421 جبکہ کشمیر میں 763نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسی دوران ایک دن میں مزید 11مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4101تک پہنچ گئی جبکہ 2880 مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11مزیدمریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 11مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4101تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میںکمی آنے لگی ہے ۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 1184نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 302651تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 421جبکہ کشمیر میں 763نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 11مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4101تک پہنچ گئی جبکہ 2880مریض شفایاب ہو گئے۔شفایابی میں تیزی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ اس وقت جموں کشمیر میں 21817فعال معاملات ہے ۔ اموات میں جموں ضلع سب سے پہلے ہے جہاں اموات کی تعداد 11سو تک پہنچ گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں