107

مالدیپ کے عبداللہ شاہد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عہدے کیلئے ہوئے الیکشن میں اپنے مد مقابل افغانستان کے سابق وزیر خارجہ ذلمے رسول کو 48 ووٹوں سے ہرادیا۔ 193ووٹوں والی اسمبلی میں عبداللہ شاہد کو143جبکہ ذلمے رسول کو صرف 48ووٹ ملے۔اس سے قبل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارتکار وولکن بوزکرکررہے تھے جن کے عہدے کی مدت اسی مہینے ختم ہورہی ہے۔ایس این ایس مانیٹرنگ کے مطابق بھارت کو 2022 سے 2024 تک کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل ای سی او ایس او سی کیلئے منتخب کیا گیاہے۔ ECOSOC ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کیلئے اہم ہے اور پائیدار دنیا کیلئے مشترکہ کارروائی کو فروغ دینے کی خاطر عوام کو یکجا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تری مورتی نے ECOSOC کیلئے بھارت پر اعتماد کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں