کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے تاہم اموات میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 1117نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 304866تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 332جبکہ کشمیر میں 782نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 25مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4143تک پہنچ گئی جبکہ 2363مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25مزیدمریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 25مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4143تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میںکمی آنے لگی ہے ۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 1117نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 304866تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 332جبکہ کشمیر میں 782نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 25مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4143تک پہنچ گئی جبکہ 2363مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ جموں کشمیر میں اس وقت متاثرین کی تعداد 304866جبکہ فعال معاملات اب 18ہزار سے کم رہ گئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔
226