متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپریل کے آخر میں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔ یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں کووڈ 19 کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بھارت سے سفری پابندیاںعائد کی تھیں نہ کسی کو بھارت جانے کی اجازت تھی اور ناہی بھارت سے کسی کو آنے کی اور ناہی بھارتی شہریوںکو نئے ویزافراہم کئے جارہے تھے تاہم اب جبکہ بھارت میں وائرس سے متاثرہ معاملات میں کمی ہورہی ہے ۔متحدہ عرب امارات میں نے سنیچر کو ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب بھارتی شہریوں کو ویزا فراہم کیا جائے گا تاہم اس کےلئے ویکسین لگانے کی شرط اور متحدہ عرب امارات کے شہروں پر پہنچنے پر ایک ماہ تک کورنٹائن میں رہنے پڑے گا۔ متحدہ عرب امارات نے اپریل کے آخر میں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔ یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں کووڈ 19 کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔ادھرحکومت دبئی نے 23 جون 2021 سے ہندوستان ، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے سفر کے لئے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ ہندوستان سے سفر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے اور صرف رہائشی ویزا کے رکھنے والے مسافروں کو ہی دبئی آنے کی اجازت ہے۔
558