588

سعودی حکام کی جانب سے بیرون ممالک کے زائرین کو حج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

حج کمیٹی آف انڈیا نے امسال حج کیلئے موصول ہونی والی تمام درخواستیں منسوخ کر دی


کووڈ کی دوسری لہر کے چلتے سعودی حکام کی جانب سے امسال بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں سال میں حج کیلئے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میںکہا گیا کہ امسال حج کیلئے موصول ہونے والی تمام درخواستیں منسوخ کی گئی ہے ۔ حکمنامہ میں لکھا گیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے ساتھ منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی حج 2021 کی موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔اس حوالے سے جموں و کشمیر حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکڑ مقصود احمد خان کی جانب سے سرکیولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت کے حج 2021 سے متعلق لئے گئے فیصلے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے زائرین کو مطلع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے لئے موصول تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے مسلسل دوسرے برس بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ رواں برس بھی حج کو محدود رکھا گیا۔ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں رہائش پذیر افراد کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں