605

مچھلی کی طرح تیرنے والا ڈرون

چین میں ایک ایسا زیر آب ڈرون بنایا گیا ہے جو مچھلی کی طرح تیر سکتا ہے، اس ڈرون کو تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق چین نے ایک غیر معمولی اور حیران کن زیر آب ڈرون بنایا ہے جو بالکل مچھلی جیسا ہے۔

بیجنگ ملٹری ایکسپو میں اب تک ٹینکوں، میزائلوں اور دوسرے مہلک ہتھیاروں نے وہ شہرت اور توجہ حاصل نہیں کی جو اس مچھلی نے کی ہے۔ اس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں اسے عام مچھلیوں کی طرح تیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

قریب سے اور بغور دیکھنے پر ہی اندازہ ہو پاتا ہے کہ یہ دراصل ایک روبوٹ ہے، جو چین کی کمپنی بویا گونگ ڈاؤ نے تیار کیا ہے۔

اس کو بنانے میں اصلی مچھلی کی نقل و حرکت اور ظاہری شکل و صورت پر کافی تحقیق کی گئی ہے، اس میں کئی سینسرز موجود ہیں اور یہ گلوبل وژن کنٹرول ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے اور 6 سے 8 گھنٹے کی بیٹری رکھتی ہے۔

یہ روبوٹ مچھلی تعلیمی اور سائنسی تحقیق میں بہت کارآمد ہو سکتی ہے اور سمندری حیات پر تحقیق میں بہت مدد دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں