532

فیس بک کی جانب سے ویڈیوز سے پیسے کمانے کے منصوبے کا اعلان

’میٹا‘ یعنی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ اور انسٹاگرام پر اب تک ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا۔

مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت مونیٹائیزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی کمپنی تخلیق کاروں کے لیے پیسے کمانے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے لوگ پیسے کمانا شروع کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائیزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔

ان کے مطابق ریلز کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کا آغاز فوری طور پر امریکا سے شروع کیا جا رہا ہے اور وہاں کے صارفین جن کی مختصر ویڈیوز کو ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور جنہوں نے صرف کچھ ہی ویڈیوز بنائی ہیں، وہ بھی مونیٹائیزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے متعدد دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس سے کانٹینٹ کریئٹرز مستقبل میں پیسے کما سکیں گے۔

فیس بک اسٹارز: مذکورہ منصوبے کے تحت فیس بک پر کانٹنیٹ کریئٹرز کو ریلز کے علاوہ لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ (وی او ڈی) پر بھی پیسے دینا شروع کیے جائیں گے۔

کریئٹر مارکیٹ پلیس: اس فیچر کے تحت فیس بک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس میں کاروباری ادارے اور کانٹینٹ کیریئٹرز ایک دوسرے سے شراکت داری یعنی پیسوں کے عوض پروموشنل ویڈیوز کے حوالے سے معاملات طے کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت انسٹا گرام کاروباری حضرات کو مشہور کانٹنیٹ کریئٹرز کی خدمات پیش کرے گا جب کہ کانٹینٹ کریئٹرز کو اداروں کی تجاویز دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں