585

سعودی خلائی ادارے کا نیا مشن!

ریاض: سعودی خلائی ادارے نے نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت خلانوردی سے متعلق تربیت دی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسپیس کمیشن(سعودی خلائی ادارہ) نے مملکت میں خلا نوردی کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے پروگرام کا نام ’خلا نورد کے طور پر مشق کرو‘ رکھا گیا ہے، اس کا مقصد معاشرے میں خلا نوردی کا شعور بھی بیدار کرنا ہے، اس کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو خلا نوردوں کی حیثیت سے تیار کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت اس مشن میں شامل ہونے والے سعودیوں کو خلا میں رہنے کا طرز حیات سکھایا جائے گا۔ خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اسپورٹسا اکیڈمی کی شراکت سے شروع کیا جا رہا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ پروگرام کے تحت یہ سرگرمیاں 4 دن تک جاری رہیں گی، اس میں 7 سے 16 برس تک کے لڑکوں کو شامل کیا جائے گا، انڈور اسپورٹس ہال میں خلا نوردوں کی ٹریننگ کا تجربہ کریں گے۔

یہ بھی کہا گیا کہ خلا نوردی کا کورس کرنے والوں میں ڈسپلن پیدا کیا جائے گا اور ان کی امنگوں کا گراف بلند کیا جائے گا، پروگرام مستقبل کے انجینیئرز اور خلا نورد تیار کرنے کے مشن کے تحت بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں