133

کورونا کرفیو کے دوران لازمی خدمات کی بنا خلل بحالی کے دعوئے بے بنیاد

جموں کشمیر میں جاری کورونا لاک ڈاﺅن کے چلتے لازمی خدمات کو بنا کسی خلل کے بحال رکھنے کے دعوﺅں کے بیچ ای کامراس اور کورئیر سروس والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جگہ جگہ رک کر آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر ان کے موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کا کام متاثر ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں ای کامراس اور کورئیر سروس چلنے والے منتظمین نے بتایا کہ جموں کشمیر میں کورونا کوفیو کی مرکزی گائیڈ لائیز کے تحت کورئیر اور ای کامراس لازمی خدمات میں رکھی گئی ہے تاہم اس لازمی سروس سے وابستہ افراد کو سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس سے ان کا کام بری طرح سے متاثر ہو گیا ہے جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کا زورگار بھی ختم ہو نے کا آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہر کی ریاستوں میں ای کامرا س اور کورئیر سروس بنا کسی خلل کے جاری ہے اور کمپنیوں کی جانب سے جموں کشمیر خاص طور پر سرینگر کیلئے بھی سروس جاری ہے تاہم سرینگر میں انہیں کہیں بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرکار نے اس سروس کو بنا خلل کے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس سروس کو لازمی خدمات میں رکھا گیا ہے تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے اور کورئیر اور ای کامراس سے وابستہ افراد کی موٹر سائیکل ضبط کرنے کے علاوہ ان کو چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ کورئیر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کا روائیہ انتہائی افسوسناک ہے اور جگہ جگہ لڑکوں کو روکنے اور انہیں کام کرنے کی اجازت نہ دینے سے ان کے روز گار پر بھی بات آ پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سرینگر اور اعلیٰ پولیس آفیسران سے اپیل کرتے ہیں کہ کورئیر اور ای کامراس سے وابستہ افراد کی نقل و حمل کو بنا کسی خلل یقینی بنایا جائے تاکہ ان کا کام متاثر نہ ہو سکے اور ان کے روز گار پر کوئی اثر نہ پڑسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں