348

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید

غزہ میں رات بھر اسرائیلی جنگی طیاروں کی متعدد ٹھکانوں پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 140 ہو گئی ہے جس میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ شہر میں 800 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔

فلسطینی شہری اسکولوں اور مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ وحشیانہ حملوں کے باعث 10 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں