فلسطینی وزیرخارجہ نے بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے مندوب کو خط لکھ دیا۔
فلسطینی وزیرخارجہ نے خط میں کہا ہےکہ اقوام متحدہ بچوں کےخلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کوروکے، فلسطینی بچوں کے پاس پناہ کےلیےکوئی جگہ نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں پھر بم باری کی جس میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 212 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں، شہدا میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں اورغزہ پٹی کا وسیع علاقہ ملبےکاڈھیربن چکاہے۔