122

کشمیر وادی میں عسکریت میں کمی آرہی ہے، حالات معمول پر/ دلباغ سنگھ

کشمیر وادی میں عسکریت میںکمی آرہی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سرگرم جنگجو ﺅںکی تعداد ا ب 300سے کم ہو کر 200ہی رہ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلبا غ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات میں بہتری آ رہی ہے جبکہ سرگرم عسکریت کا گراف بھی نیچے آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عسکریت پسندوں کی تعداد 300کے قریب تھی تاہم امسال سرگرم جنگجوﺅںکی تعداد 200ہی ہے۔انہوںنے کہا کہ عسکریت کے خلاف کارورائیاں جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عسکریت میں مزید کمی آئے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا کہ لوگوںکو اس وقت ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے تاہم لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت ہے اور یہ وقت رہنے والا نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کی کوششیں جاری ہے کہ عسکریت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کا بھی جلد مکمل خاتمہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ یہ مشکل ہے تاہم نا ممکن بھی نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کورونا کی اس وبائی صورتحال میں بھی عسکریت پسندوںکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور زمینی سطح پر اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں