جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ حکا م کے مطابق جمعہ کو مزید 3848افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد263905 تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1442جبکہ کشمیر میں 2406 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسی دوران ایک دن میں مزید 43 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3465 تک پہنچ گئی جبکہ 4466 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔
139