151

جموں کشمیرکے تما م اضلاع میں کورونا کرفیو میں 31 مئی کی صبح تک توسیع

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام 20اضلاع میں گزشتہ 24 روز سے جاری کورونا کرفیو میں31مئی تک توسیع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کے تمام 20اضلاع میں جاری کورونا کرفیو میں مزید سات دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈ ل پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جموں کشمیر کے 20اضلا ع میں کورونا کرفیو جس میں پہلے 24مئی تک میں توسیع کردی گئی ہے اور اب کرفیو کانفاذ 31 مئی تک بروز سوموار تک جاری رہے گا ۔ ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ کورونا کرفیو کا نفاذ سختی سے جاری رہے گا اور اس دوران لازمی خدمات کو چھوڑ کر کسی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ساتھ ہی تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اکنامک سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا کرفیو کا نفاذ گزشتہ 11دنوں سے جاری ہے تاہم اس کے باوجود بھی کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اموات بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا لاک ڈاﺅن پر مکمل طور پر عملدر آمد کر ایا جائے جبکہ لوگوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سماجی دوری بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں