160

مائیکروسافٹ کا ”انٹرنیٹ ایکسپلورر” بند کرنے کا اعلان

دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 جون 2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا۔

یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔

اس اقدام سے ونڈوز 10 کا طویل المعیاد سروسنگ چینل متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے۔

اسی طرح ریٹائرمنٹ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہوں گے۔

مائیکرو سافٹ نے 4 سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

کمپنی نے 2016 سے ہی ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے 2020 کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی۔

بعد ازاں کمپنی نے 2020 میں نئے براؤز مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرایا تھا جسے مائیکروسافٹ نے گوگل کروم جیسا بنایا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی ٹیم نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ کا بہترین استعمال کرنے کے لیے کمپنی کا ‘مائیکرو سافٹ ایج’ براؤزر استعمال کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 25 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔

فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں